فتنہ قادیانیت پاکستان سے لیکر اسرائیلی شہر حیفہ تک عالم اسلام کے خلاف ریشہ دوانیوں کا مرکز ہے،ناصرشیرازی
اس کانفرنس میں جمعیت علما اسلام کے عبدالغفور حیدری ،پی ٹی آئی کے علی محمد خان ،جے یو پی کے سید صفدر گیلانی ،علامہ مفتی گلزار احمد نعیمی ،علامہ عارف حسین واحدی اور مختلف علما و گدی نشین حضرات شریک تھے ۔
شیعہ نیوز: رومی سگنیچر ہوٹل اسلام آباد میں منعقدہ جمعیت علما پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ شاندار آل پارٹیز ختم نبوت کانفرنس سے مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کا خصوصی خطاب۔عقیدہ ختم نبوت پر مکتب اہلبیت اطہار علیہم السلام کی ترجمانی۔
ناصر شیرازی نے کہا کہ امت مسلمہ کے فعال حصہ کے طور پرعقیدہ ختم نبوت پر پہرہ دیں گے۔فتنہ قادیانیت پاکستان سے لیکر اسرائیل کے شہر حیفہ تک عالم اسلام کے خلاف ریشہ دوانیوں کا مرکز ہے ۔کسی چیف جج کو وطن عزیز میں یہ جرات نہیں ہونی چاہیے کہ اس فتنہ کو خلاف آئین و قران اسلام کا پاکیزہ نام استعمال کر کے اسلامُ محمدی کا حقیقی چہرہ مسخ کرنے کی کوشش کرے۔
7سید ناصر شیرازی نے ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر اور ان کی جماعت جمعیت علما پاکستان کو اس اہم وقت پر اس شاندار کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور قومی اسمبلی و سینٹ میں تحفظ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے پیش کی گئی قراردادوں کی حمایت کا اعلان بھی کیا ۔
کانفرنس میں شرکا ء نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر کھڑے ہو کر باہم وحدت کے ساتھ حرمت رسول اکرم و اسلام کے لیے مل کر چلنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔کانفرنس سے وطن عزیز میں فعال تمام مزہبی و سیاسی جماعتوں نے بھر پور شرکت کی ۔
اس کانفرنس میں جمعیت علما اسلام کے عبدالغفور حیدری ،پی ٹی آئی کے علی محمد خان ،جے یو پی کے سید صفدر گیلانی ،علامہ مفتی گلزار احمد نعیمی ،علامہ عارف حسین واحدی اور مختلف علما و گدی نشین حضرات شریک تھے ۔