پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
ایم ڈبلیوایم رہنما ناصرشیرازی کی معروف اہل سنت اسکالر مفتی فضل ہمدردپر قاتلانہ حملے کی مذمت، مکمل قانونی معاونت کی پیشکش
پاکستان کے قوانین کے مطابق تمام اسلامی مکاتب فکر کو اپنی تشریح کا حق حاصل ہے، معاشرے میں عدم برداشت کی بجائے تحمل اور رواداری کو فروغ دینا چاہیے
شیعہ نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی کا مفتی فضل ہمدرد سے ٹیلی فونک رابطہ، معروف اہلسنت عالم دین مفتی فضل ہمدرد پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت، سیکورٹی ادارے ملک بھر میں علماء کرام کی سیکورٹی کو یقینی بنائیں، علمی مباحث کا علمی جواب دیئے جانے کی اجازت ہے اور علمی و تحقیقی بنیادوں پر اختلاف نظر معاشرے کی خوبصورتی ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کا اداروں اور سسٹم سے اعتبار اٹھ جائے، سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس
پاکستان کے قوانین کے مطابق تمام اسلامی مکاتب فکر کو اپنی تشریح کا حق حاصل ہے، معاشرے میں عدم برداشت کی بجائے تحمل اور رواداری کو فروغ دینا چاہیے، مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم سید ناصر عباس شیرازی نے مفتی فضل ہمدرد کو ہر قسم کے قانونی تعاون اور مدد کی بھی پیشکش کی، جس پر انہوں نے شکریہ ادا کیا۔