پاکستانی شیعہ خبریں

ناصر شیرازی اور اسد نقوی کی گورنر گلگت بلتستان سے ملاقات

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے گلگت بلتستان کے گورنر راجہ جلال حسین مقپون سے جی بی ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور اور ملکی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے آئینی حقوق کیلئے مجلس وحدت مسلمین اپنی جدوجہد ہمیشہ جاری رکھے گی۔ جی بی کے انتخابات کے دوران حکمران جماعت کی حمایت ہمارے اس ایجنڈے کا حصہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ جی بی کے عوام کو ان کے آئینی حقوق دینے کیلئے موجودہ حکومت کو اپنی کوششیں تیز کرنا ہوں گی۔

جی بی قدرتی وسائل اور فطری حُسن کی دولت سے مالا مال ہے۔ جن سے استفادہ کرکے نہ صرف خطے کی قسمت کو بدلا جا سکتا ہے بلکہ پوری ملکی معیشت کو اس سے غیر معمولی سہارا مل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان ایک پُرامن علاقہ ہے، کچھ شرپسند تکفیری گروہ ملک دشمنوں کی ایما پر یہاں کے ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں، تاکہ سیاحت کے فروغ اور ترقی و استحکام کے عمل میں رکاوٹ پیدا کی جا سکے۔ ایسے عناصر پر آہنی ہاتھ ڈالنے کی ضرورت ہے۔ جی بی کے گورنر نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس کے لیے ہماری کوششیں نیک نیتی سے جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button