
اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
ناصران ولایت کانفرنس کی عوامی رابطہ مہم جاری
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینیؒ کی برسی کی مناسبت سے 4 اگست کو مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام اسلام آباد میں منعقد ہونیوالی’’ ناصران ولایت کانفرنس‘‘ کی عوامی رابطہ و دعوتی مہم زورو شور سے جاری ہے۔
’’ناصران ولایت کانفرنس ‘‘کے سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی نے اوکاڑہ کا دورہ کیا اور ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے رہنماء انوارالحق سمیت مختلف قومی و ملی شخصیات اور تنظیمی عہدیداران سے ملاقات کی اور اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔