اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اسلام آباد، ناصران ولایت کانفرنس کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام شہید قائد علامہ عارف الحسینی ؒ کی 31ویں برسی کے موقع پر منعقدہ ناصران ولایت کانفرنس کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

اس سلسلے میں کورکمیٹی کا اجلاس سینٹرل سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم میں چیئرمین چیرمین ناصران ولایت کانفرنس برادر نثار علی فیضی کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں تمام کمیٹیوں کے سربراہان، کور کمیٹی کے اراکین شریک تھے۔

پروگرام کے تمام انتظامات کو فول پروف بنانے کی حکمت عملی مرتب کی گئی۔ انشااللہ پروگرام 4 اگست کو پریڈ گراؤنڈ میں شایان شان انداز میں منعقد ہوگا جس میں ملک بھر سے ہزاروں مردوخواتین عاشقان ولایت شریک ہوں گے جبکہ خصوصی خطاب سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button