اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ناصران ولایت کانفرنس، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے قافلے 3 اگست کو روانہ ہونگے

ناصران ولایت کانفرنس میں شرکت کے لیے جنوبی پنجاب سے 3 اگست کو قافلے روانہ ہوں گے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی نے کہا ہے کہ 4 اگست کو اسلام آباد میں ہونے والی ناصران ولایت کانفرنس بمناسبت 31ویں برسی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی میں شرکت کے لیے جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع سے 3 اگست کو قافلے روانہ ہوں گے۔

ملتان سے جاری بیان میں سلیم عباس صدیقی کا کہنا تھا کہ برسی میں ملتان، خانیوال، میاں چنوں، کبیروالا، مظفرگڑھ، علی پور، اوچ شریف، ڈیرہ غازیخان، بہاولپور، رحیم یار خان، صادق آباد، احمد پور سیال، لیہ، بھکر، تونسہ شریف، میانوالی اور لودھراں سے الگ الگ قافلے پہنچیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کی قیادت لائق تحسین ہے، جو اپنے محسن کی یاد کو ہر سال زندہ کرتی ہے اور آئندہ آنے والی نسل تک شہید کے آثار کو منتقل کرتی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ملتان سے مرکزی قافلہ صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی اور ضلعی سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی کی قیادت میں روانہ ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button