مشرق وسطی

سید حسن نصراللہ نے ایک بار پھر کھیل کے قواعد طے کیے

شیعہ نیوز: اسرائیلی میڈیا نے پیر کے روز خبر دی ہے کہ مقبوضہ شمالی فلسطین کے رہائشیوں میں نتنیاہو کابینہ کی حزب اللہ کے مقابلے میں ناکامی اور لبنان کی مزاحمت کی جانب سے نئے اصول مسلط کرنے پر ناراضگی بڑھ رہی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق یدیعوت آحارانوت کے شمالی فلسطین کے صحافی یائیر کراوس نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلیوں نے یہ سوچا تھا کہ ان کے فوجی "ایک سال سے زیادہ عرصے سے بطخ کی طرح میدان میں چلنے کے بعد سرحد عبور کریں گے اور اپنا مشن مکمل کریں گے”، لیکن "ایک پیشگی آپریشن” کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

انہوں نے پناہ گاہوں میں آبادکاروں کے مشکل حالات، مزاحمت کے راکٹوں اور میزائلوں کے داغے جانے، مسلسل دھماکوں کی آوازیں سننے، بجلی کی بندش اور حالات کے روز بروز بگڑنے کا ذکر کرتے ہوئے حزب اللہ کے کل صبح کے حملے کا حوالہ دیا اور کہا کہ نصراللہ نے ایک بار پھر کھیل کے قواعد طے کیے، اور 220 راکٹ اور ڈرونز داغنے کے بعد حملہ روک دیا۔ کراوس نے مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نتنیاہو نے اس پیشگی حملے کا فائدہ اٹھانے کے بجائے، ہوائی جہازوں کو پیچھے ہٹنے کا حکم دیا۔ ایسی صورتحال میں ایک حکومت جو فتح کی تلاش میں نہیں ہے اور شمالی آوارگان کو ان کے گھروں میں واپس لانے اور ان کے خلاف خطرے کو ختم کرنے کے لیے کچھ نہیں کرتی، اسے اقتدار چھوڑ دینا چاہیے۔

انہوں نے آخر میں ذکر کیا کہ مقبوضہ شمالی فلسطین کے آبادکاروں کو محسوس ہوتا ہے کہ حکومت ان کے اور تل ابیب کے رہائشیوں کے درمیان فرق کر رہی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ جناب وزیر اور جنرل، آپ نے ہمیں جھوٹے نعرے اور جعلی وعدے دے کر دھوکہ دیا ہے۔ اسی تناظر میں، بعض اسرائیلی عہدیداروں نے حزب اللہ کے کمانڈر فؤاد شکر کے قتل کے ابتدائی ردعمل کے مقابلے میں نتنیاہو کابینہ کی کارکردگی پر سخت تنقید کی۔ اسرائیلی چینل 12 کے مطابق، حزب اللہ کے کمانڈر کے قتل کے جواب میں حزب اللہ کے کل کے آپریشن کے بعد، نتنیاہو کابینہ میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے۔

یہاں تک کہ اس رژیم کے وزیر اعظم نے لیکود پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزراء اور نمائندوں کو میڈیا میں کوئی بیان نہ دینے کا حکم دیا۔ اس کے باوجود کنسٹ کی سکیورٹی اور خارجہ کمیٹی کے رکن، لیکود پارٹی کے ہانوچ میلبیتسکی نے کہا کہ اسرائیل شکست کھا چکا ہے اور شمالی رہائشیوں کو کوئی تحفظ حاصل نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button