پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ناصران امامؑ کے زیراہتمام بھوجانی ہال میں یوم شہداء کا انعقاد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ناصران امامؑ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منعقدہ یوم شہداء سے بزرگ عالم دین مولانا غلام عباس رئیسی اور مولانا حیات عباس نجفی نے خطاب کیا۔یوم شہداء میں علمائے کرام، خانوادہ شہداء اور مرد و خواتین کی کثیر تعداد شریک تھی۔

تفصیلات کے مطابق ناصران امامؑ فاؤنڈیشن کی جانب سے شہید مظفر کرمانی اور ان کے باوفا ساتھی شہید نظیر حسین کی برسی اور سردار اسلام شہید قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس اور دیگر شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالےسے بھوجانی ہال سولجر بازار میں عظیم الشان یوم شہداء کا انعقاد کیا گیا۔

یوم شہداء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا غلام عباس رئیسی کا کہنا تھا کہ شہدائے ملت جعفریہ کے لہو کی تاثیر ہے کہ آج عالمی استعمار پاکستان کے خلاف جارحیت سے قاصر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ کے ہزاروں فرزندوں قربانیاں دیتے ہوئے دشمن کو پیغام دیا کہ جب تک سرزمین پاکستان پر اہلبیتؑ رسولؐ کے ماننے والے موجود ہیں، دشمن کی مجال نھیں ہے کہ وہ ہمارے ملک کی جانب میلی آنکھ سے دیکھ سکے۔

مولانا حیات عباس نجفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ملک و قوم پر جب بھی کبھی کوئی آزمائش آئی تو شیعان حیدر کرارؑ نے ملک کے دفاع کی خاطر ہر آول دستے کاکردار ادا کیا۔اس موقع پر عالمی شہرت یافتہ منقب خواں شجاع رضوی نے بارگاہ شہداء میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔جبکہ پیام ولایت اسکاؤٹس و ناصران اسکاؤٹس نے شہداء کو سلامی بھی پیش کی۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close