
ایرانی مسلح افواج کا قومی دن: دفاعی طاقت کا مظاہرہ اور قومی خودمختاری کی حفاظت کا اعادہ
شیعہ نیوز: ہر سال 18 اپریل کو ایران میں یوم مسلح افوج منایا جاتا ہے، جس میں ملک کی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے اور آزادی اور خودمختاری کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ہر سال 18 اپریل کو ایران میں مسلح افواج کا قومی دن منایا جاتا ہے جس میں نہ صرف مسلح افواج کی دفاعی طاقت کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے بلکہ ملک و قوم کی آزادی اور خودمختاری کے عزم کا اعادہ کیا جاتا ہے۔
امام خمینی نے 18 اپریل کو یوم مسلح افوج کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔ امام خمینی کے تاریخی پیغام کے بعد اس دن کو یوم مسلح افواج کے طور کیلنڈر میں شامل کیا گیا۔
امام خمینی کا یہ تاریخی فیصلہ اس وقت آیا جب فوج کے خلاف پروپیگنڈا شروع کیا گیا تھا۔ اس دن کی مناسبت سے تہران میں بڑے فوجی پریڈ کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں ملک کی جدید ترین دفاعی کامیابیوں کی نمائش کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران امریکہ مذاکرات کا دوسرا دور روم میں ہوگا، عمان
موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ پیریڈ صرف ایک فوجی تقریب نہیں ہے بلکہ یہ ایک قومی شناخت کی تجدید ہے۔ ایک ایسے علاقے میں جہاں عدم استحکام ہے اور ایران کو دفاعی طاقت کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔
ایرانی مسلح افواج کا قومی دن: دفاعی طاقت کا مظاہرہ اور قومی خودمختاری کی حفاظت کا اعادہ
اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد خاص طور پر دفاع مقدس کے دوران دفاعی میدان میں بڑی تبدیلیاں اور پیشرفت ہوئی۔ انقلاب سے پہلے مسلح فوج کے پاس ڈرونز نہیں تھے، جبکہ آج فوج ڈرونز کے میدان میں بھی قابل ذکر طاقت رکھتی ہے۔ آج کے پیریڈ میں ان کامیابیوں کی نمائش کی جائے گی اور مسلح افواج کی دفاعی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
اپریل کے ابتدائی دنوں میں ایرانی فوج کے زمینی دستے کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے اعلان کیا تھا کہ ایک نئی نسل کے خصوصی ہتھیار جلد منظر عام پر آئیں گے جو تنازعات میں انتہائی مؤثر ثابت ہوں گے۔
ایرانی مسلح افواج کا قومی دن: دفاعی طاقت کا مظاہرہ اور قومی خودمختاری کی حفاظت کا اعادہ
حیدری نے کہا کہ زمینی دستے کی ساخت اور طاقت میں بنیادی تبدیلیاں کی گئی ہیں ہم نے آپریشنل ضروریات کو ایک متحرک، جارحانہ اور تیز ردعمل دکھانے والی قوت میں تبدیل کر دیا ہے۔ ماضی کی روایتی غیر متحرک یونٹیں اب موجود نہیں ہیں۔
جنرل حیدری نے مزید کہا کہ رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی رہنمائی میں نئے ہتھیاروں کو زمینی دفاعی نظام میں شامل کیا گیا ہے تاکہ پرانے نظاموں کی جگہ لی جاسکے۔