مشرق وسطی

ایٹمی ٹیکنالوجی کے قومی دن، صدر مملکت کی موجودگی میں اہم جوہری مصنوعات کی رونمائی

شیعہ نیوز: ایران کے نائب صدر اور محکمہ جوہری توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے 9 اپریل ” ایٹمی ٹیکنالوجی کے قومی دن” صدر مملکت کی موجودگی میں بعض اہم جوہری مصنوعات کی رونمائی کئے جانے کی خبر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے محکمہ جوہری توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے ایک پیغام جاری کرکےکہا ہے کہ خداوند عالم کی نصرت اور ملک کی جوہری صنعت کے ماہرین کی ہمت ومحنت کے نتیجے میں، اس سال ایٹمی ٹیکنالوجی کے قومی دن، 9 اپریل کو صدر محترم ڈاکٹرمسعود پزشکیان کی موجودگی میں، بعض اہم جوہری مصنوعات کی رونمائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے آگے اقوام متحدہ بے بس ،اسرائیل غزہ میں امداد کا ایک قطرہ بھی جانے نہیں دے رہا، ، انتونیو

انھوں نے بتایا ہے کہ ان اہم اور اسٹریٹیجک جوہری مصنوعات کا تعلق، ایٹمی فیول سائیکل، صحت و تندرستی اور علاج معالجے نیز صنعت کے شعبوں سے ہے جو معاشرے کی تندرستی اور عوام کی زندگی میں اہم کردار رکھتے ہیں۔

محمد اسلامی نے اس پیغام میں کہا ہے کہ ایٹمی ٹیکنالوجی کا قومی دن در اصل، ایران کے سرافراز سائنسدانوں کے عزم و ارادے اور خود اعتمادی کا مظہر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button