
اہم پاکستانی خبریں
قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، ریاستی رٹ کو ہر حال میں قائم کرنے کا فیصلہ
شیعہ نیوز: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ٹی ایل پی احتجاج سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وفاقی وزرا، اعلیٰ عسکری حکام اور انٹیلی جنس سربراہان شریک ہوئے اور کالعدم تنظیم کی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذکرات کے دروازے بند نہیں کئے ، تاہم ریاست کی رٹ کو ہر حال میں قائم کیا جائیگا، خواہش ہے کہ معاملات خوش اسلوبی سے حل ہو جائیں ، حکومت نے لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا جائیگا۔