پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاراچنار شاہراہ کی بندش کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کا ملک گیر یوم احتجاج

احتجاج سے خطاب کرنے والے مقررین کے مطابق ان تکفیری خارجی دہشتگردوں کی وجہ سے ٹل پاراچنار شاہراہ پچھلے 70 دنوں سے بند ہے جسے پاکستان کے سکیورٹی ادارے کھلوانے میں ناکام نظر آتے ہیں

شیعہ نیوز: آج مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کی کال پر پاراچنار میں 70 دنوں سے شاہراہ کی بندش کے خلاف ملک بھر میں یوم احتجاج کے طور پر منایا گیا جس میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پاراچنار میں راستوں کی بندش کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے ملک کے طول و عرض میں نماز جمعہ کے اجتماعات سے متصل منعقد کیے گئے جس میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، راولپنڈی اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں بھی احتجاجی مظاہرے منعقد کئے گئے۔

ان احتجاجی مظاہروں میں مقررین نے وفاقی حکومت پاکستان، صوبہ خیبرپختونخوا حکومت اور سکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی اور پاراچنار میں موجود انسانی بحران پر عدم توجہی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، ترجمان کے پی کے حکومت بیرسٹر سیف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے استعفوں کامطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاراچنار میں ادویات کی شدید قلت، زیادہ دن ریلیف آپریشن نہیں چلا سکتے: فیصل ایدھی

مقررین کا مزید کہنا تھا کہ پاراچنار کا وحد زمینی راستہ ٹل پارارچنار روڈ ہے جس پر مقامی و سرحد پار تکفیری خارجی دہشتگردوں  نے چیک پوسٹیں بنائی ہوئی ہیں جو آئے روز اہلیان پاراچنار پر حملہ آور ہوتے رہتے ہیں، 21 نومبر 2014 کو بھی اسی راستے پر سکورٹی اداروں کے حصار میں چلنے والے کانوائے پر انہی تکفیری خارجی دہشتگردوں نے 3 مقامات پر مربوط حملے کیے اور درجنوں نہتے شیعہ مسافروں پر اندھا دھن فائرنگ کر کے انہیں شہید کر دیا تھا، شہہد ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

احتجاج سے خطاب کرنے والے مقررین کے مطابق ان تکفیری خارجی دہشتگردوں کی وجہ سے ٹل پاراچنار شاہراہ پچھلے 70 دنوں سے بند ہے جسے پاکستان کے سکیورٹی ادارے کھلوانے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ البتہ اسی راستے سے انہی سکیورٹی اداروں کی ضرورت کا سامان، اشیاء خورد و نوش، پھل وغیرہ ٹرکوں میں بھر بھر کے بغیر کسی رکاوٹ کے پاراچنار میں موجود سکیورٹی اہلکاروں تک ترسیل کیا جا رہا ہے لیکن حیرت انگیز طور پر عام عوام خوارک، اشیاء خورد و نوش سمیت ادویات سے کئی ماہ سے محروم ہیں جس کے باعث وہاں آئے روز اموات ہو رہی ہیں لیکن ان کی داد رسی کرنے والا کوئی نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button