پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ایران پر جارحیت کے خلاف ملک گیر احتجاج

شیعہ علماء کونسل پاکستان، جعفریہ اسٹودنٹس آرگنائزیشن پاکستان سمیت دیگر مذہبی تنظیموں اور شہریوں نے چاروں صوبوں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بعد از نماز جمعہ برادر ملک اسلامی جمہوری ایران پر صہیونی حملوں کیخلاف احتجاج کیاگیا

شیعہ نیوز: علامہ سید ساجدعلی نقوی کی اپیل پر شیعہ علماء کونسل پاکستان، جعفریہ اسٹودنٹس آرگنائزیشن پاکستان سمیت دیگر مذہبی تنظیموں اور شہریوں نے چاروں صوبوں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں برادر ملک اسلامی جمہوری ایران پر صہیونی حملوں کیخلاف احتجاج کیاگیا۔

اس موقع پر علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان نے اسلامی جموریہ ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیلی حملے بدترین جارحیت اور عالمی قوانین کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے۔اعلیٰ ایرانی کمانڈرز، جوہری سائنسدانوں اور عام شہریوں کی شہادت یقینا بڑا نقصان ہے۔انہوں نے کہاکہ ایران اپنی سا لمیت و خودمختاری کے دفاع کے لیے جوابی حملے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ کے مسئلے پر مجرمانہ خاموشی نے امریکہ و اسرائیل کو حوصلہ دیا، جماعت اسلامی بلوچستان

اور دنیا پر یہ بات عیاں ہے کہ اسرائیلی حملوں کو مکمل طور پر امریکی پشت پناہی حاصل ہے۔علامہ شبیر میثمی کا مزید کہناتھاکہ صہیونی حملوں نے مشرق وسطی سمیت عالمی امن کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔آخر میں علامہ شبیر میثمی نے صہیونی حملے میںاعلیٰ سرکاری عہدیداروں،بعض کمانڈرز اور چھ سائنسدانوں سمیت سویلین کی شہادتوں پرپاکستانی قوم و ملت کی جانب سے رہبر انقلاب اسلامی آیت ا۔۔ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی خدمت میں دلی ہمدردی اور گہرے دُکھ کا اظہار کیا، شہداکے درجات کی بلندی اور پسماندگان سے صبر و جمیل کی دعاکی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button