دنیا
روسی سرحدوں پر نیٹو قبول نہیں، سرگئی لاروف
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ امید ہے امریکا کے ساتھ سیکیورٹی مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا انحصار ماسکو کی دی گئی تجاویز پر واشنگٹن کے ردعمل پر ہوگا۔
روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اپنی سرحدوں پر نیٹو کی ظاہری شکل کو قبول نہیں کریں گے، مغرب کیساتھ مذاکرات میں ناکامی پر روس فوجی ساز و سامان تعینات کرسکتا ہے۔
ادھر خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ روس دی گئی تجاویز پر اگلے ہفتےتحریری جواب کی توقع رکھتا ہے۔