پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

نواز شریف کا داماد کیپٹن صفدر بھی کھلم کھلا شیعہ دشمنی کا اظہار کرنے لگا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کاداماد، مریم نواز کا شوہر کیپٹن(ر) صفدر بھی کھلم کھلا شیعہ دشمنی کا اظہار کرنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق ملک دشمن دہشت گردتنظیم کالعدم سپاہ صحابہ نے خیبرپختونخواہ کے شہر مانسہرہ میں صحابہ کے نام پر شیعہ مخالف اجتماع کیا جس میں شیعہ مکتب فکر کی کھلم کھلا تکفیراور توہین کی گئی جبکہ اس اجتماع میںکیپٹن (ر)صفدر نے خصوصی شرکت کی۔

صرف یہی نہیں بلکہ نواز شریف کا دامار اور مریم نوازکا شوہر کیپٹن(ر) صفدر دہشت گردوں کے سرغنہ ، ائمہ ؑو اہل بیتؑ کے گستاخ ملعون اورنگزیب فاروقی کی بغل میں بیٹھ کر شیعوں کے خلاف فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی تقاریر سے لطف اندوز ہوتا رہا۔

یہ خبر بھی پڑھیں سپاہ صحابہ نے چہلم امام حسینؑ پروطن عزیز پاکستان میں فتنہ وفساد کی نئی سازش تیار کرلی

دہشت گرداورنگزیب فاروقی اور عطادیشانی نے پاکستان کی دوسری بڑی اکثریتی شیعہ آبادی کےخلاف توہین آمیز زبان استعمال کی، ان کی تکفیر کی اور ان پر نواسہ رسول ؐ امام حسینؑ کے قاتل یزید ملعون کے باپ اور خاندان کی توہین کا الزام لگاتے ہوئے سزائے موت کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ یہ سب کچھ کیپٹن(ر) صفدرکی موجودگی میں کیا گیا اور وہ خاموشی سے یہ سارا تماشہ دیکھتا رہا، ایک بار پھرثابت ہوگیا کہ مسلم لیگ ن تاحال ملک دشمن کالعدم تنظیموں کی پشت پناہی میں مصروف ہے اور شیعہ مکتب فکر کے خلاف ان کی ملک گیر مہم کا باقائدہ حصہ ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button