اہم پاکستانی خبریں

نواز شریف اقتدار کی ہوس میں مبتلا ہے، حافظ سعد رضوی

شیعہ نیوز: امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ نواز شریف اقتدار کی ہوس میں مبتلا ہے، ملک و قوم کی فکر ہوتی تو کبھی پچاس روپے کے اشٹام پیپر پر ملک سے فرار نہ ہوتا۔ آئین کا راگ الاپنے والوں نے آئینِ پاکستان کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔ قیام پاکستان سے لے کر آج تک ملک میں صرف انتقام کی سیاست ہوئی ہے۔ ہم نے سیدھی گولیاں کھائی، جبرو تشدد اور قید و بند کی صعوبتیں برادشت کی لیکن نظریات پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا۔ تحریک میں کارکنان کا خون شامل ہے، تحریک لبیک پاکستان خالصتاََ اللہ اور رسول ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر گامزن ہے۔ اسلام، پاکستان اور عوام کے منشور کو ہی آگے لے کر چلیں گے۔ ووٹ قومی امانت ہے، امانت میں کسی طاقتور حلقے کو خیانت نہیں کرنے دینگے۔ آئینِ پاکستان کا تقاضا ہے کہ ملکی مفادات کو مقدم رکھا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button