پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ناظم اعلیٰ جامعۃ المنتظر مولانا مرید حسین نقوی کا ن لیگی امیدوار عون چودھری کی حمایت کا اعلان

شیعہ نیوز: مسلم لیگ نون اور استحکام پاکستان پارٹی کے مشترکہ امیدوار عون چودھری نے ماڈل ٹاون لاہور میں ممتاز دینی درسگاہ جامعۃ المنتظر کا دورہ کیا۔ عون چودھری نے صدر وفاق المدارس علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی اور نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ مولانا مرید حسین نقوی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سینیئر مدرس مولانا سید شبیر حسین نقوی اور مولانا غلام محمد باقر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ناظم اعلیٰ جامعۃ المنتظر مولانا مرید حسین نقوی نے عون چودھری کی حمایت کا اعلان كر دیا۔ عون چودھری نے بھرپور حمایت پر مولانا مرید حسین نقوی کا شکریہ ادا كیا۔ عون چودھری کا کہنا تھا کہ جامعۃ المنتظر کی وحدت امت کیلئے خدمات لائق تحسین ہیں، علمائے نے ہمیشہ وحدت امت کے فروغ کیلئے ہی کوششیں کی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button