اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مقتول ناظم جوکھیو کے اہل خانہ پرکیس دبانے کیلئے شدید دباؤ ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عرب شہزادے کی خوشنودی کی خاطر قتل ہونے والے پاکستانی ناظم جوکھیو کے اہل خانہ پر کیس کو دبانے کیلئے پیپلز پارٹی کے ایم پی ایز کی جانب سے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ناظم جوکھیو قتل کیس کی رپورٹ پر جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم کی ہدایت پر جلد نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ناظم جوکھیو قتل کیس کی رپورٹ پر جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں ٹی ٹی پی فوجی جوانوں، قومی قیادت اور اے پی ایس کے بچوں کی قاتل ہے

عمران اسماعیل نے کہا کہ ناظم جوکھیو قتل کیس کو دبانے کیلئے ورثاء پر شدید دباؤ ہے، دونوں ایم پی ایز شفاف تحقیقات کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔

گورنرسندھ نے وزیراعظم سے گزارش کی ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنائی جائے، جے آئی ٹی کی تحقیقات سے اصل حقائق سامنے آئیں گے، شفاف تحقیقات سے ورثاء کا قانون پر اعتماد بھی بحال ہوگا، وزیراعظم کی ہدایت پر جلد نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button