اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان کے ناظم الامور زائرین کے بس کے حادثے کا جائزہ لینے کے لئے یزد پہنچ گئے

شیعہ نیوز: پاکستانی سفارت خانے کے ناظم الامورایک وفد کے ہمراہ یزد پہنچے جہاں انھوں نے لیگل میڈیسن سینٹر جاکر بس حادثے میں شہید ہوجانے والے پاکستانی زائرین کے جنازوں کا معائنہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں شہید ہونے والوں میں سے ابھی تک گیارہ جنازوں کی شناخت نہیں ہوس کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کو ایران کا جواب بہت زیادہ مبہوت کرنے والا ہوگا، ایروانی

پاکستانی سفارت خانے کے ناظم الامور نے اپنے دورہ یزد میں لیگل میڈیسن سینٹر کا دورہ اور شہیدوں کے جنازوں کا معائنہ کرنے کے ساتھ ہی ذمہ دارعہدیداروں سے ملاقات اور اس حادثے کی تحقیقات کے بارے میں بھی اطلاعات حاصل کیں۔

یاد رہے کہ یزد کے علاقے تفت میں پاکستان کے زائرین اربعین کی ایک بس حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس میں 28 زائرین شہید اور 23 زخمی ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button