اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اربعین حسینی ؑپرزائرین کیلئے نیا نوٹیفکیشن جاری، شیعہ علماء کونسل نے اعتراض اٹھا دیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماءکونسل پاکستان نے زائرین اربعین حسینی ؑ کے حوالے سے جاری کئے گئے این سی او سی نوٹیفکیشن پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ مرکزی رہنما شیعہ علماءکونسل علامہ عارف حسین واحدی کہتے ہیں حکومت بین الاقوامی مہمانوں کی طرح زائرین کو بھی یکساں سہولیات فراہم کرے، سخت ترین شرائط کے ساتھ زائرین کربلا کو انتہائی قلیل تعداد کو اجازت دینا باعث تشویش ہے، حکومت اپنے اقدامات پر نظر ثانی کرے۔

علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ جب عراقی حکومت کی جانب سے پاکستان کےلئے5000 ہزار زائرین کا کوٹہ مختص کیاگیاہے تو پھر صرف 1300 سے 1500 زائرین تک ہی کیوں محدود کیاگیاہے، عوام کی بڑی تعداد امام عالی مقام اور ا ن کے جانثارو ں کا چہلم منانے کربلا جانا چاہتی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں بنو امیہ کے مظالم سے نہ رکنے والی عزاداری پنجاب حکومت کے ظلم سےبھی نہیں رکے گی

انہوںنے کہاکہ صرف ایک ہفتے کے مختصر ترین دورانیہ کےلئے بھی کڑی ترین شرائط عائد کردی گئی ہیں جبکہ تفتان بارڈر کی بجائے صرف ہوائی سفر کے ذریعے ہی زائرین کو جانے کی اجازت دی گئی ہے ۔ ویکسینیٹڈ زائرین کو ملک روانگی سے قبل 24گھنٹے لازمی قرنطینہ کے ساتھ ائر پورٹ پر RAT لازمی جبکہ واپسی پر 48گھنٹے کے دوران RT PCR ٹیسٹ نیگیٹیو ہونا لازمی قرار دیاگیاہے اور ٹیسٹ پازیٹو آنے کی صورت میں 10روز کا قرنطینہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیاگیا جبکہ دیگر ملکوں سے آنیوالے بین الاقوامی مسافروں اور مہمانوںکےلئے ایسی کوئی شرط نہیں ہے جوکہ سراسرزائرین کے ساتھ ناروا سلوک کے ساتھ زیادتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ زائرین کربلا کے ساتھ بھی ویسا ہی یکساں برتاؤ برتیں جیسا دیگر بین الاقوامی مہمانوں کے ساتھ کیا جارہاہے۔ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پرہم نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے اپنا کردار ادا کیا جبکہ ویکسی نیشن مہم کے حوالے سے بھی فضا کوبہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کیا مگر افسوس اس کے باوجود زائرین اربعین حسینی ؑ کے کوٹے کو نہ صرف کم کیاگیا بلکہ ان کےلئے نئی مشکلات کھڑی کردی گئیں، ایک طرف کورونا وباکی کمی تودوسری جانب اس طرح کے متضاداقدامات سے ملک کی بین الاقوامی سطح پر بدنامی ہوگی لہٰذا ارباب اختیار اس نوٹیفکیشن کو واپس لیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button