دنیا

قیدیوں کی رہائی کے لئے فلسطینی مزاحمت کے ساتھ مذاکرات کریں، اسرائیلی خاندانوں کا مطالبہ

شیعہ نیوز: صیہونی قیدیوں کے خاندانوں نے نیتن یاہو کابینہ سے فلسطینی مزاحمت کے ساتھ مذاکرات کا مطالبہ کرتے ہوئے باہمی اختلافات کے فوری حل پر زور دیا ہے۔

الجزیرہ نیوز نے بتایا ہے کہ صیہونی حکام کے درمیان زور پکڑتے اختلافات نے صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ کو جنگ بندی مذاکرات کے حوالے سے نیتن یاہو کابینہ پر دباو ڈالنے پر مجبور کر دیا ہے۔

انہوں نے صیہونی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ثالثوں کی مدد سے مذاکرات کو جاری رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی حکومت کو ہتھیار فراہم کئے جائیں، امریکی ایوان نمائندگان

صہیونی آبادکاروں کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مصر اور قطر میں ایک وفد بھیجا جائے تاکہ موجودہ خلا کو دور کرنے کے لیے کام کیا جائے اور ایک ایسا معاہدہ طے پا جائے جس سے تمام قیدیوں کی واپسی ممکن ہو۔

واضح رہے کہ غزہ کی پٹی کے خلاف جنگ کے جاری رہنے اور صیہونی حکومت کو کوئی فوجی کامیابی حاصل نہ ہونے کے باعث وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کے خلاف تنقید میں شدت آگئی ہے۔

نیتن یاہو کے مخالفین ان پر الزام لگاتے ہیں کہ وہ اپنے خلاف قانونی مقدمات کی سماعت سے بچنے اور اقتدار میں رہنے کے لئے تاخیری حربوں کے ذریعے جنگ کو ہوا دے رہے ہیں۔ صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ چاہتے ہیں کہ تل ابیب رجیم فلسطینی مزاحمت کے ساتھ کسی بھی قیمت پر معاہدہ کرکے قیدیوں کو رہائی دلوائے اور اس مقصد کے حصول کے لئے غزہ کی پٹی پر جارحیت بند کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button