مشرق وسطی

مذاکرات ہی عراق کے سیاسی بحران کا حل ہے، عراقی وزیراعظم

شیعہ نیوز:عراق کے وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے کہا ہے کہ عراق کو حکومت اور بجٹ کی اشد ضرورت ہے اوران دونوں کا فقدان نا قابل قبول ہے۔
انھوں نے کہا کہ سخت سیاسی و اقتصادی حالات اور بجٹ کے فقدان کے بعد بھی عراق کی حکومت ثابت قدم رہی ہے اور اس نے بہت سے مسائل پر قابو پا لیا ہے۔
عراق کے وزیراعظم مصطفی الکاظمی نےکہا کہ عراق کے موجودہ سیاسی تعطل سے باہر نکلنے کا واحد طریقہ مذاکرات کی میز پر واپس لوٹنا اور صداقت کے ساتھ اختلافات کو ختم کرانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اعتماد کے بحران جیسے مسئلے کو بھی صرف مذاکرات سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button