دنیا

روس اور ایران کے درمیان مزید جوہری پاور پلانٹس کی تعمیر پر مذاکرات

شیعہ نیوز: روسی سرکاری نیوکلیئر کارپوریشن اور ایران کے درمیان ایک اور جوہری پاور پلانٹ کی تعمیر کے حوالے سے مذاکرات ہورہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق روس کی سرکاری جوہری کارپوریشن "روس ایٹم” کے سی ای او الیکسی لیکھاچیو نے کہا ہے کہ روس ایران میں ایک اور جوہری پاور پلانٹ کی تعمیر کے حوالے سے مذاکرات کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سید حسن نصر اللہ ملت اسلامیہ کے لئے عزت و سربلندی کے پیامبر تھے، امام جمعہ تہران

لیکھاچیو نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ ایرانی حکومت جوہری توانائی کے فروغ کے لیے متحرک پالیسی اپنا رہی ہے۔ ہم بھی اپنی کوششوں کو تیز کر رہے ہیں اور ایران میں جوہری توانائی کے اگلے منصوبے کے لیے بڑے پیمانے پر مذاکرات میں مصروف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کا وقت ایران کی قیادت کے فیصلے پر منحصر ہے۔ ہم صرف اسی رفتار سے آگے بڑھ سکتے ہیں ایرانی حکومت مقرر کرے گی۔

لکھاچیو نے کہا کہ ایران نہ صرف بڑے جوہری پاور پلانٹس بلکہ جوہری توانائی کے چھوٹے منصوبوں میں بھی "روس ایٹم” کے ساتھ تعاون میں دلچسپی رکھتا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button