مشرق وسطی

حماس سے مذاکرات، صہیونی حکومت اور امریکہ میں ٹھن گئی

شیعہ نیوز:یرغمالیوں کی رہائی کے سلسلے میں حماس کے ساتھ براہ راست مذاکرات پر امریکہ اور صہیونی حکومت کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، حماس کے ہاتھوں یرغمال امریکی شہریوں کی رہائی کے سلسلے میں ٹرمپ انتظامیہ نے حماس کے ساتھ براہ راست مذاکرات شروع کیے ہیں۔ امریکی فیصلے سے صہیونی حکومت سیخ پا ہوگئی ہے۔

صہیونی چینل 13 نے بتایا کہ تل ابیب واشنگٹن کی طرف سے جنگ بندی مذاکرات اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر غصے میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کولمبیا یونیورسٹی کا فلسطینی حامی طلباء کے خلاف کریک ڈاؤن، آزادی اظہار کا امریکی انداز!

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نیتن یاہو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے بے بس ہیں۔

صہیونی حکام کو خدشہ ہے کہ اگر ٹرمپ حماس کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچے تو نتن یاہو کے لیے اس کی مخالفت کرنا مشکل ہوگا۔

صہیونی حکومت کے تحفظات کے جواب میں صدر ٹرمپ کے نمائندے نے کہا ہے کہ امریکہ کو اپنے مفادات عزیز ہیں۔

گزشتہ روز حماس نے امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کو اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے تسلیم کیا۔

 

 

 

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button