
صہیونی حکومت سے مذاکرات، حالات حماس کے حق میں نہیں، امریکہ
شیعہ نیوز: امریکہ کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطی نے کہا ہے کہ حماس مذاکرات میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے۔
رپورٹ کے مطا بق، کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی اور غزہ کا مکمل محاصرہ کرنے کے باوجود امریکہ نے تل ابیب کی حمایت کرتے ہوئے حماس پر مذاکراتی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے۔
امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حماس غیر معقول مطالبات پیش کرکے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : معروف خطیب اہل بیتؑ علامہ شیخ اعجاز بہشتی سب کی توجہ کا مرکز بن گئے ، سوشل میڈیا پرشدیدحمایت اور تنقید کا سامنا
انہوں نے کہا کہ حماس غلط اندازے لگا رہی ہے اور یہ سمجھ رہی ہے کہ حالات اس کے حق میں ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔
وٹکوف نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں کہ اگر حماس نے صیہونی قیدیوں کو رہا نہ کیا، تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔