
پاکستانی شیعہ خبریں
دشمن کی پراکسیز کے خاتمے کیلئے پڑوسی اسلامی ممالک کو ساتھ ملایا جائے، حسین مقدسی
شیعہ نیوز:ایامِ تقویٰ بسلسلہ شہادت حضرت امام محمد تقی الجواد عقیدت و احترام کیساتھ منائے گئے۔ اس مناسبت سے مساجد و امام بارگاہوں میں مجالسِ عزاء اور شبیہِ تابوت کے جلوس برآمد کیے گئے۔ عزاء خانہ معصومۂ قُم میں مجلسِ تقویٰ سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریکِ نفاذِ فقۂ جعفریہ پاکستان علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا کہ ظلم و بربریت اور دہشت گردی کے عفریت کو انجام سے دوچار کرنے کے لئے سیرتِ امام الجواد کو اپنانا ہو گا۔ علامہ آغا حسین مقدسی نے کہا کہ اربابِ اقتدار عدل و انصاف کو شعار بناتے ہوئے اہلِ وطن کی بِلاتفریق مشکلات دور کریں اور دفاعِ وطن کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ازلی دشمن کی پراکسیز کے خاتمے کے لئے پڑوسی اسلامی ممالک کو آن بورڈ لیا جائے۔