
نیتن یاہو اور گیلانٹ اشتہاری ہیں، اسرائیلی درخواست قبول نہیں، عالمی فوجداری عدالت
شیعہ نیوز: عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر دفاع یوآو گیلانٹ کے خلاف جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کو معطل کرنے کی اسرائیل کی درخواست مسترد کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ قانونی کارروائی بغیر درخواست کے حوالے عدالت کے فیصلے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
عدالت نے ایک پریس بیان میں کہا کہ’’ہم نیتن یاہو اور گیلانٹ کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ پر عمل درآمد اور اس کے بعد کی کسی بھی کارروائی کو معطل کرنے کی اسرائیل کی درخواست کو مسترد کرتے ہیں‘‘۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ "اسرائیل کی جانب سے عدالت کے دائرہ اختیار کو تسلیم کرنا تحقیقات جاری رکھنے کے لیے ضروری شرط نہیں ہے”۔
یہ بھی پڑھیں : طبی مراکز پر صیہونی مسلسل حملے کر رہے ہیں، اقوام متحدہ سنجیدہ موقف اختیار کرے، حماس
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ نیتن یاہو اور گیلانٹ نے شہریوں کو نشانہ بنانے والے حملوں کی خود نگرانی کی اور بھوک کو جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا”۔ جبکہ دیگر الزامات میں قتل وغارت گری، ظلم و ستم اور غیر انسانی کارروائیاں شامل ہیں۔
بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ "گرفتاری کے وارنٹ کی اشاعت وسیع تر شفافیت کی کوشش کا حصہ ہے اور متاثرین کے مفادات کو پورا کرتی ہے‘‘۔
قابض اسرائیلی حکام نے مسلسل 38ویں روز بھی غزہ کی پٹی کا وحشیانہ قتل عام، تباہی اور محاصرہ جاری رکھا۔ دوسری جانب عرب ممالک اور عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کے دورمیان غزہ کی ظالمانہ ناکہ بندی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
فلسطینی طبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جمعرات کی صبح سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی فضائی حملوں میں 61 شہری شہید ہو گئے ہیں، جن میں غزہ شہر اور شمالی غزہ کی پٹی کے 46 شہداء بھی شامل ہیں۔
غزہ کی پٹی پر 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی فوجی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 51,355 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ 117,248 زخمی ہیں۔