دنیا

نیتن یاہو اور گیلنٹ کو ڈئیربورن میں داخلے کی صورت میں گرفتار کر لیا جائے گا، امریکی میئر

شیعہ نیوز: امریکی شہر ڈیئربورن کے میئر عبداللہ حمود نے واضح کیا کہ نیتن یاہو اور گیلنٹ اس شہر کی حدود میں داخل ہونے کی صورت میں گرفتار کر لئے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہو سکتا ہے ہمارے صدر ان دو افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہ کریں لیکن دوسرے شہروں کو یہ اعلان کرنا چاہیے کہ وہ انہیں گرفتار کر لیں گے۔

حمود نے مزید کہا کہ اس شہر کے حکام اس بات کی ضمانت دے سکتے ہیں کہ وہ مذکورہ جنگی مجرموں کو آزادانہ سفر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

دوسری جانب آئرلینڈ کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے تاکید کی کہ ہم سب سے کہتے ہیں کہ اس عدالت کی آزادی کا احترام کریں، ہم فوجداری عدالت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ کئی ممالک اب تک بین الاقوامی فوجداری عدالت کے نیتن یاہو اور گیلنٹ کو گرفتار کرنے کے حکم کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button