دنیاہفتہ کی اہم خبریں

نیتن یاہو و زلنسکی شیطان کے بچے ہیں، صدر نکاراگوا

شیعہ نیوز: نکاراگوا کے صدر ڈینیئل اورٹیگا نے اعلان کیا ہے کہ دہشتگرد صیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور یوکرائنی صدر ولادیمیر زلنسکی "شیطان کی اولاد” ہیں۔ نکاراگوان پولیس فورس کے قیام کی 45ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران ڈینیئل اورٹیگا نے نیتن یاہو کو ہٹلر اور ولادیمیر زلنسکی کو ہٹلر کے بچے سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں آج کے دور کے جدید نازی ہیں۔ ترک خبررساں ایجنسی اناطولیہ کے مطابق نکاراگوا کے صدر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی رژیم کو ایک ایسا وزیر اعظم چلا رہا ہے کہ جو "شیطان کا بچہ ہے” کیونکہ وہ دہشتگردی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور وہی آج کے دور کا ہٹلر ہے! غزہ و لبنان میں جاری کھلے اسرائیلی جنگی جرائم اور انسانیت سوز اسرائیلی حملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وہ (نیتن یاہو) ہٹلر ہے۔۔ ہاں! اسرائیلی وزیر اعظم ہٹلر ہے جو اس وقت وہاں تعینات ہے اور تمام لوگوں کو مار ڈالنا چاہتا ہے!

رپورٹ کے مطابق ڈینیئل اورٹیگا نے یوکرینی صدر ولادیمیر زلنسکی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بالکل یوکرینی صدر کے مانند جو ایک دوسرا نازی اور "ہٹلر کا بچہ” ہے اور نیٹو کو روسی فیڈریشن کے خلاف جنگ میں شامل کرنا چاہتا ہے! نکاراگوان صدر نے یہ بھی کہا کہ امریکہ اور یورپی یونین کے ممالک غاصب صیہونی رژیم کے کھلے جنگی جرائم میں برابر کے شریک ہیں کیونکہ وہ اس غیرقانونی رژیم کی اندھی حمایت اور اسے مسلح کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں! اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں نکاراگوا کے صدر کا کہنا تھا کہ وہ (نیتن یاہو اور ولادیمیر زلنسکی) یا تو کرۂ ارض کو ایک مکمل جنگ کی جانب دھکیل کر لے جائیں گے یا پھر ان کے پاس اپنی شکست کا انتظار کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button