دنیا

نیتن یاہو کابینہ انتہائی کمزور، جلد انتخابات ضروری ہیں، بنی گینتز

شیعہ نیوز: سابق صہیونی وزیر جنگ نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کابینہ اپنے اہداف کے حصول میں کامیاب نہیں ہوگی لہذا فوری انتخابات ضروری ہیں۔

صہیونی ذرائع ابلاغنے کہا ہے کہ نیتن یاہو کابینہ کے سابق وزیر جنگ بنی گینتز نے کابینہ کو کمزور اور غزہ میں اہداف کے حصول کو ناممکن قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یورپ کے ساتھ باہمی اعتماد پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں، صدر پزشکیان

اسرائیلی اخبار معاریو کے مطابق بنی گینتز نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں نیتن یاہو کابینہ حکومت چلانے کی اہلیت نہیں رکھتی ہے۔

انہوں نے جلد انتخابات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو سیاسی دباؤ سے نکالنے کے لیے نئی حکومت کی تشکیل ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو داخلی سطح پر کئی مشکلات کا سامنا ہے ایسے میں اسرائیلی فوج کے اندر کسی نئی جنگی محاذ کھولنے کی طاقت نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button