دنیا

نیتن یاہو نے برازیلی صدر کے بیان کو یہودیوں پر حملہ قرار دیدیا

شیعہ نیوز: صہیونی وزیراعظم نے برازیلی صدر داسیلو کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بیان کو شرمناک اور مداخلت قرار دیا ہے۔

المیادین نے کہا ہے کہ برازیل کے صدر لولا داسیلو کی جانب سے غزہ میں صہیونی جارحیت کی مذمت کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

نیتن یاہو نے داسیلو کے بیان کو شرمناک اور ریڈلائن عبور کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل مکمل فتح پر غزہ پر حملے جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں : رفح پر مجوزہ اسرائیلی حملہ، جی سیون کا اظہار تشویش

یاد رہے کہ برازیلی صدر نے غزہ میں صہیونی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل نے غزہ میں مظالم ڈھاتے ہوئے جرمن نازیوں کو بھی پیچھے چھوڑا ہے۔

برازیل کے صدر نے غزہ میں نسل کشی کو ہولوکاسٹ سے تشبیہ دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے، وہ ماضی میں کبھی بھی نہیں ہوا۔ تاریخ غزہ کی اس وحشیانہ جنگ کی مثال نہیں پیش کرسکتی۔

ایتھوپیا کے دارالحکومت میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ غزہ میں جنگ نہیں ہورہی ہے بلکہ ایک تربیت فوج کے ہاتھوں بے گناہ اور نہتے شہریوں کو قتل عام ہورہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button