
دنیا
جانتے ہیں کہ ایران کا انتہائی افزودہ یورینیم کہاں دفن ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
شیعہ نیوز: امریکی ٹی وی دیئے گئے ایک انٹرویو میں صیہونی وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ ایرانی سمجھتے ہیں کہ جو کچھ امریکا اور اسرائیل نے ایک بار کیا، وہ دو تین بار بھی کرسکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل جانتا ہے کہ ایران نے انتہائی افزودہ یورینیم کہاں زیر زمین دفن کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 24 فلسطینی شہید
امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ ایرانی سمجھتے ہیں کہ جو کچھ امریکا اور اسرائیل نے ایک بار کیا، وہ دو تین بار بھی کرسکتے ہیں۔
نیتن یاہو نے یقین ظاہر کیا کہ ایران جوہری پروگرام کو آگے بڑھائے گا۔
اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی معاہدہ جلد ہونے کا امکان بھی ظاہر کر دیا۔