دنیا
نیتن یاہو نے باضابطہ طور پر شہید حسن نصراللہ اور شہید ہنیہ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
شیعہ نیوز: صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو نے پہلی مرتبہ باضابطہ طور پر مقاومتی رہنماؤں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو نے مقاومتی رہنماؤں پر حملے کی باقاعدہ ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
صہیونی پارلیمنٹ کنیسٹ کے عمومی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ ہم نے سید حسن نصراللہ، حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد الضیف پر حملہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : صدر پزشکیان کا ترکی کے قومی دن کی مناسبت سے صدر اردگان کو تہنیتی پیغام
نیتن یاہو نے مقاومتی رہنماؤں پر حملے کے کئی مہینے بعد ذمہ داری قبول کی ہے جبکہ دوسرے ممالک حملے کے بعد سے ہی صہیونی حکومت کو ذمہ دار قرار دے رہے تھے۔
یاد رہے کہ حماس نے القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد الضیف کی شہادت کی خبروں کی تردید کی ہے۔