مشرق وسطی

نتین یاہو جنگ کے تسلسل اور جبری نقل مکانی پر کمربستہ ہے، محمود عباس

شیعہ نیوز: فلسطینی اتھارٹی کے صدر "محمود عباس” نے کہا کہ "نتین یاهو” کی حکومت غزہ کی پٹی بالخصوص "رفح” سے فلسطینیوں کو حبری طور پر نکالنا چاہتی ہے۔ محمود عباس نے ان خیالات کا اظہار PLO کے رہنماوں سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر محمود عباس نے کہا کہ صیہونی وزیراعظم اور فوج غزہ کی پٹی میں جنگ و جارحیت جاری رکھنے کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جبری نقل مکانی کو صرف فلسطین ہی نہیں بلکہ دنیا بھی قبول نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قیادت کا اجلاس غزہ کی صورت حال، جارحیت کے خاتمے اور اپنی سرزمین سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو روکنے کے لئے منعقد کیا گیا۔ انہوں نے رفح کی صورت حال کو افسوس ناک اور خطرناک قرار دیا۔ محمود عباس نے فلسطینی قیادت سے رفح کی صورت حال پر اپنا ہنگامی کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے دائرہ کار کے تحت قومی وحدت، پارلیمنٹ کی جانب سے منظور شدہ سیاسی پروگرام و بین الاقوامی معاہدوں، قبضے کے خاتمے اور 1967ء کی حدود کے مطابق ایک ایسی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا جس کا دارالحکومت مشرقی قدس ہو۔

اس اجلاس میں ایک ایسی کمیٹی بنانے کی منظوری دی گئی جو مقبوضہ قدس سمیت غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں صیہونی جارحیت روکنے کے لئے اقدامات کرے۔ نیز فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے تمام منصوبوں کو ناکام بنائے اور فلسطین کی آزادانہ شناخت سمیت قبضے کے خاتمے کے لئے عالمی فورمز پر اپنی آواز بلند کرے۔ یاد رہے کہ صیہونی رژیم کی جانب سے یکطرفہ طور پر فلسطینی ریاست کے قیام کو مسترد کیا گیا جس پر ردعمل دیتے ہوئے فلسطین کی وزارت خارجه نے کہا کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کے لئے ہمیں اسرائیلی وزیراعظم "نتین یاہو” کے کسی اجازت نامے کی ضرورت نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button