دنیاہفتہ کی اہم خبریں

نیتن یاہو غزہ میں مکمل چھوٹ کے ساتھ قتل عام کر رہا ہے، وینزویلا

وینزویلا کی وزارت خارجہ نے منگل کی صبح اسرائیلی حکومت کی جانب سے میڈلین جہاز پر قبضے اور اس میں سوار انسانی حقوق کے کارکنوں کے اغوا کی مذمت کی ہے

شیعہ نیوز: وینزویلا کی وزارت خارجہ نے منگل کی صبح اسرائیلی حکومت کی جانب سے میڈلین جہاز پر قبضے اور اس میں سوار انسانی حقوق کے کارکنوں کے اغوا کی مذمت کی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، غزہ کی پٹی کے لیے امدادی سامان لے جانے والی کشتی پر سوار انسانی حقوق کے کارکنوں کے اغوا پر وینیزویلا نے شدید احتجاج کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کےخلاف کیلیفورنیا میں مظاہرے

وینیزویلا کی وزارت خارجہ نے کہا کہ کاراکاس، اسرائیل کی جانب سے ماڈلین جہاز کے اغوا کو، جو کہ غزہ میں جاری نسل کشی کا حصہ ہے، سختی سے مذمت کرتا ہے۔ المیادین چینل نے اس وزارت کے حوالے سے رپورٹ دی کہ نیتن یاہو کی حکومت، مغربی طاقتوں کی سرپرستی اور مکمل تحفظ کے ساتھ، غزہ میں بے رحمانہ قتل عام کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button