مشرق وسطی

صرف ایک ووٹ نے اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کا 12 سالہ دور ختم کر دیا

شیعہ نیوز: اسرائیلی پارلیمان کے ایک نئی اتحادی حکومت کے حق میں ووٹ دینے کے بعد وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو کا 12 سالہ تاریخی دور اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔

ماضی میں نتن یاہو کے سابق دائیں بازو اتحادی رہنے والے اور اب سخت حریف نفتالی بینیت کے نئے وزیر اعظم بننے کے بعد اسرائیلی پارلیمان میں خوشی کی لہر دوڑ اٹھی۔ وہ اب ایک متنوع اور نازک اتحادی کی سربراہی کریں گے۔

نتن یاہو اب بھی لیکود پارٹی اور پارلیمان میں حزب اختلاف کے سربراہ ہوں گے۔ تاہم انہیں ایک کرپشن کے مقدمے کا سامنا ہے۔

پارلیمان میں اتوار کو ہونے والا ووٹ نفتالی بینیت نے 60 اور 59 کے انتہائی کم فرق سے جیتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button