دنیا

نیتن یاھو کا کنیسٹ کے انتخابات سے قبل غزہ پر حملے کی دھمکی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیل میں تین مارچ کو ہونے والے کنیسٹ کے انتخابات سے قبل اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کرنے کی دھمکی دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت اور فوج کی طرف سے سامنے آنے والی رپورٹس میں کہا گیا ہے اسرائیلی حکومت غزہ کی پٹی میں جنگ مسلط کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ تین مارچ 2020ء کو اسرائیل میں کنیسٹ کے ایک سال سے کم عرصے میں انتخابات ہو رہے ہیں۔

حال ہی میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کرنے کی دھمکی دی تھی۔

یہ دھمکی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی جب اسرائیل میں داخلی سطح پر نیتن یاھو کی کرپشن اور اس سے جڑے مقدمات ، بلیو وائٹ اتحاد کی متوقع کامیابی اور نیتن یاھو کی شکست کی باتیں ہو رہی ہیں۔

اسرائیلی اخبار ’’یسرائیل ھیوم‘‘ کے مطابق اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی پر ایک بڑے آپریشن کی تیاری کر رہی ہے۔ تاہم یہ کارروائی اسرائیل میں‌ کنیسٹ کے انتخابات کے بعد ہوسکتی ہے۔

اسرائیل کی حکمراں‌ جماعت ’’لیکوڈ‘‘ کے مقرب اخبار نے اپنی رپورٹ میں‌بتایا ہے کہ اسرائیلی عسکری حلقوں کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی پر بڑے پیمانے پرحملے کے امکانات ہیں اور یہ حملہ کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے۔ تاہم انتخابات غزہ میں فوجی آپریشن میں رکاوٹیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button