دنیا
نیتن یاہو نے اسرائیل کو دنیا میں جنگی مجرم بنادیا، سابق صہیونی وزیر اعظم
شیعہ نیوز: سابق صہیونی وزیر اعظم اولمرٹ نے کہا ہے کہ دنیا میں اسرائیل کو جنگی مجرم کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سابق صہیونی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے نیتن یاہو کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فرار ہوجائیں کیونکہ ان کے اقدامات کی وجہ سے اسرائیل کو بین الاقوامی فوجداری عدالت میں مقدمے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاراچنار جانیوالے آئل ٹینکروں پر بگن کے تکفیریوں کی فائرنگ، ٹارگیٹڈ آپریشن پر سوالیہ نشان اٹھ گیا
اسرائیلی چینل 12 سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو کو فرار ہوکر منظرعام سے غائب ہو جانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو دنیا بھر میں جنگی مجرم کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ نیتن یاہو نے اسرائیل کو جنگی جرائم کی طرف دھکیل دیا ہے۔