نیتن یاہو جنگ بندی کی کوششوں کو سبوتاژ کر رہے ہیں، اسماعیل ہنیہ
شیعہ نیوز: اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے صہیونی وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو جنگ بندی کی راہ میں روڑے اٹکارہے ہیں۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے مذاکرات کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے پر صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے نیتن یاہو کو غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : علاقائی و عالمی امن اور صلح کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے، ایران
اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ رفح گزرگاہ فلسطین اور مصر کی ملکیت ہے جس پر کسی اور کا قبضہ تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ صہیونی حکومت نے رفح شہر پر زمینی حملے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے اور ممالک نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
صہیونی حملے کے بعد مقاومتی تنظیموں کی کاروائیوں میں بھی شدت آئی ہے۔ حماس کے عسکری ونگ القسام نے اسرائیلی فوجی مرکز پر حملہ کیا ہے۔ جبکہ غزہ کے اطراف میں واقع صہیونی کالونیوں پر بھی متعدد میزائل داغے گئے ہیں۔