
دنیا
نیتن یاہو بالآخر سمجھنے پر مجبور ہو ہی گیا! اسرائیلی جنرل کی تاکید
شیعہ نیوز:غاصب اسرائیلی فوج کے اعلی جنرل اسرائیل زیف نے اعلان کیا ہے کہ امریکی اصرار کے باعث، قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے مرحلے کے بارے امید موجود ہے کیونکہ اب نیتن یاہو کو بھی سمجھ آ گئی ہے کہ وہ غزہ کی جنگ میں واپس نہیں جا سکتا لہذا یہی بہتر ہے کہ اب وہ قیدیوں کو واپس لے آئے! قابض اسرائیلی ریزرو فورس کے اس جنرل نے مزید کہا کہ اعلان شدہ 2 اہداف؛ اسرائیلی قیدیوں کی واپسی اور حماس حکومت کی جگہ متبادل کا انتخاب، درحقیقت غزہ کی پٹی میں موجود 2 علیحدہ مسائل تھے کہ جن کا کوئی حل نہیں نکالا جا سکا! صیہونی جنرل نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس جنگ کا نتیجہ بالآخر یہ نکلا ہے کہ اب ہمیں حماس کا کھلے عام سامنا ہے؛ نہ کسی متبادل حکومت کا!!