دنیا

امریکہ اور انصار اللہ کے درمیان جنگ بندی پر نیتن یاہو کی شدید برہمی

شیعہ نیوز: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکہ اور انصار اللہ کے درمیان جنگ بندی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق یمن کی استقامتی تنظیم انصاراللہ اور امریکہ کے درمیان حالیہ جنگ بندی کے معاہدے نے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کو سخت مایوسی میں مبتلا کر دیا ہے، جسے سیاسی مبصرین واشنگٹن کی تل ابیب سے لاتعلقی کا مظہر قرار دے رہے ہیں۔

نیتن یاہو نے اس معاہدے پر پہلی مرتبہ ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ہر خطرے کے مقابلے میں اکیلا اپنا دفاع کرے گا۔یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ٹرمپ نے یمن پر فوجی حملے روکنے کا اعلان کیا تھا، جس پر اسرائیلی سیاسی حلقوں میں گہرے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی قوم کو عبد الکریم البیطاوی جیسے بہادر شہداء پر فخر ہے، اسلامی جہاد

عبرانی میڈیا کے مطابق تل ابیب کو اس فیصلے سے پہلے اعتماد میں نہ لینا امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو نظرانداز کرنے بلکہ تنہا چھوڑنے کے مترادف سمجھا جارہا ہے۔ اگرچہ امریکہ نے پہلے انصاراللہ کے خلاف اسرائیل کی حمایت میں بھرپور بمباری کی، لیکن حوثیوں کے مؤثر اور دردناک جوابی حملوں نے امریکی قیادت کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔ اسی تناظر میں سلطنت عمان نے ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے امریکہ اور انصاراللہ کے مابین جنگ بندی کروائی۔

عمانی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکہ اور یمن کے ساتھ بات چیت کے بعد ایک دو طرفہ جنگ بندی پر اتفاق ہوا ہے۔ اس معاہدے کے تحت آئندہ کوئی بھی فریق دوسرے کو نشانہ نہیں بنائے گا۔ اس اقدام کا مقصد بین الاقوامی تجارت اور بحری نقل و حرکت کو محفوظ بنانا ہے۔ یہ پیشرفت نہ صرف یمن میں جاری بحران کے خاتمے کی امید بن سکتی ہے بلکہ اسرائیل کی جارحانہ حکمت عملی پر بھی گہرے اثرات مرتب کرسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button