
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی ہرزہ سرائی، شام پر قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
شیعہ نیوز: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے کے ساتھ جنوبی شام پر قبضہ جاری رکھنے پر زور دیا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے کہا ہے کہ ہم نے 192 یرغمالیوں کو واپس لایا ہے اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم تمام یرغمالیوں کو اسرائیل واپس لے آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی حکومت مشرق وسطیٰ میں عدم تحفظ کی جڑ ہے، پاکستان
انہوں نے مزید کہا کہ ہم غزہ کے باشندوں کو وہاں سے نکلنے کا موقع دینا چاہتے ہیں۔ ہم مغربی کنارے کے کیمپوں میں جب تک ضرورت ہو گی، موجود رہیں گے۔
نیتن یاہو نے شام کے جنوبی علاقے میں صیہونی افواج کی موجودگی پر زور دیتے ہوئے کہا ہم جنوبی شام میں موجود رہیں گے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کے خلاف روایتی الزام تراشی دہراتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایران پر کاری وار کی ہے۔ اور ہمارا بنیادی ہدف یہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔