نیتن یاہو کی امریکی کانگریس میں تقریر عقل اور انسانیت کی توہین ہے، عزت الرشق
شیعہ نیوز: حماس کے رہنما عزت الرشق نے امریکی کانگریس میں صہیونی وزیراعظم کی تقریر کو جھوٹ کا پلندہ اور انسانیت کی توہین قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے رہنما عزت الرشق نے صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو کے امریکی کانگریس میں خطاب پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق عزت الرشق نے ٹیلگرام پر ایک بیان میں کہا ہے کہ کانگریس میں صہیونی وزیراعظم کا خطاب جھوٹ کا پلندہ اور عقل و انسانیت کی توہین تھا۔
یہ بھی پڑھیں : شہید امیر عبداللہیان، موسوی، جلادتی اور زمانی کی قبروں پر رہبر انقلاب کی فاتحہ خوانی
دوسری جانب حماس کے ترجمان جہاد طہ نے کہا ہے کہ نیتن یاہو نے امریکی کانگریس میں خطاب کے دوران غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام اور نسل کشی کی توجیہ کرنے کی ناکام کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ مقاومتی تنظیموں کی نو مہینے استقامت کے بعد صہیونی وزیراعظم کی کانگریس میں تقریر کے دوران ناامیدی اور مایوسی کھل کر سامنے آگئی۔
انہوں نے تاکید کی کہ حماس نیتن یاہو کے خطاب کے دوران کانگریس کی عمارت کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرے کی حمایت کرتی ہے۔