Uncategorized

بنوں کینٹ اور اکوڑہ خٹک حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ مل گیا، اہم شواہد حاصل

شیعہ نیوز: آئی جی کے پی نے بتایا کہ بنوں کینٹ اور دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے دہشت گردی کے دونوں واقعات سے متعلق کئی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

آئی جی کے پی کا کہنا تھا کہ بنوں اور نوشہرہ حملے میں مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے خود کش حملے میں سربراہ جے یو آئی (س) مولانا حامد الحق سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بنوں کینٹ پر ہونے والے حملے میں سیکیورٹی فورسز نے 16 خوارج کو جہنم واصل کیا تھا جبکہ مقابلے میں فورسز کے 6 جوان بھی شہید ہوئے تھے۔

آئی جی خیبرپختونخوا نے پشاور میں مذہبی رہنماوں پر حملوں کے حوالے سے بتایا کہ نیٹ ورک پر کام جاری ہے صوبے میں دہشتگردوں کے حملوں کو ناکام بھی بنایا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button