مشرق وسطی

شام کے تین علاقوں پر صیہونی جنگی طیاروں کے نئے حملے

شیعہ نیوز: شام پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صیونی فوج کے جنگی طیاروں نے مغرب میں حماہ کے علاقوں اور جنوب میں دمشق اور سویدا کے علاقوں پر بمباری کی۔

صیہونی جنگی طیاروں نے ہفتے کی صبح مغربی شام میں حماہ کے مغرب میں واقع مصیاف کے علاقے میں ایک فوجی اڈے پر بمباری کی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی جرائم سے نمٹنے کے لئے منصفانہ عدالتی میکانزم کی ضرورت ہے، ایران

صیہونی جنگی طیاروں نے شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات کو بھی نشانہ بنایا۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بھی اطلاع دی ہے کہ صیہونی فوج نے دمشق میں سیریئن فورتھ ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر کو شدید دھماکہ خیز مواد والے میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے نئے حملوں میں جنوبی شام میں سویدا کے مضافات میں واقع کوہ قاسیون اور خلخلہ ایئرپورٹ پر بھی بمباری کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button