مشرق وسطی

غزہ میں نیا قتل عام، نصیرات میں اسرائیلی بمباری میں 25 بچے اور خواتین شہید

شیعہ نیوز: وسطی غزہ میں نصیرات پوسٹ آفس کے قریب الشیخ علی خاندان اور البیومی خاندان کے گھروں پر قابض اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں بچوں اور خواتین سمیت کم از کم 25 شہید ہو گئے۔

وحشیانہ بمباری سے بڑی تعداد میں شہداء کی لاشوں کو العودہ ہسپتال پہنچایا گیا جس سے قریبی گھروں کو بمباری سے شدید نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں : گلگت بلتستان، اسلامی تحریک اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ

طبی ذرائع نے اعلان کیا کہ جمعرات کی صبح سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں 40 افراد مارے گئے، جن میں سے 30 پٹی کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں شہید ہوئے۔

غزہ کی پٹی کے خلاف جاری اسرائیلی فوجی جارحیت سے شہداء کی تعداد بڑھ کر 44,835 ہو گئی، اس کے علاوہ 106,356 افراد زخمی ہوئے۔ غزہ میں وزارت صحت کی طرف سے آج جاری کردہ روزانہ کی رپورٹ کے مطابق دن رات جاری قتل عام میں شہداء کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button