مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
عراق میں داعش کے خلاف نیا آپریشن شروع
شیعہ نیوز:عراق کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک کے مشرقی علاقوں میں داعش کے باقیات کے خلاف مشترکہ زمینی اور فضائی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
بغداد میں دفاعی اورعسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبہ دیالہ کے نواحی علاقوں میں شروع کی جانے والی اس کارروائی میں عراق کی عوامی رضاکار فورس کے دستوں کے علاوہ فضائیہ کے لڑاکا طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔
دوسری جانب عراقی فوج کی مشترکہ کمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ شمال مغربی شہر سنجار میں شام سے ملنے والی سرحد کے قریب فوج نے دہشت گردوں کی درانداز کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج کی بروقت کارروائی نے دہشت گردوں کو شام کی سرحدوں سے پیچھے دھکیل دیا ہے۔