
نیویارک: ڈاکٹر کو صیہونیت مخالف پوسٹس شائع کرنے پر ہسپتال سے برطرف کر دیا گیا
ڈاکٹر لیلیٰ عباسی کو سوشل میڈیا پر صیہونی رژیم کے خلاف پوسٹ کرنے پر ہسپتال سے نکال دیا گیا۔ یہ ہسپتال نیویارک میں واقع ہے
شیعہ نیوز: ماونٹ سینا ہسپتال کی ڈاکٹر لیلیٰ عباسی کو سوشل میڈیا پر صیہونی رژیم کے خلاف پوسٹ کرنے پر ہسپتال سے نکال دیا گیا۔ یہ ہسپتال نیویارک میں واقع ہے۔ اس 46 سال خاتون ڈاکٹر نے اپنی پوسٹ میں "حماس” اور "حزب الله” کی حمایت کرتے ہوئے نوزاد بچوں کے قتل عام میں مصروف اسرائیلی فوج کو موذی مرض طاعون سے تعبیر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ پر صیہونی حملے جاری، شہداء کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی
جس کے بعد ماونٹ سینا ہسپتال کے ترجمان نے اعلان کیا کہ ہسپتال انتظامیہ نے مذکورہ ڈاکٹر کی جانب سے سوشل میڈیا پر شائع کیے گئے مواد کی جانچ کے بعد انہیں برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ صیہونی رژیم کے جرائم کی وجہ سے جہاں دنیا بھر کی اقوام سراپا احتجاج ہیں وہیں امریکی عوام نے بھی گزشتہ روز یوم القدس کی مناسبت سے شکاگو میں ایک ریلی نکالی اور اسرائیل کے جرائم کی مذمت کی۔