دنیا

نیویارک پولیس نے فلسطینی حامیوں کو گرفتار کرلیا

شیعہ نیوز: درجنوں فلسطینی حامی جو ڈیموکریٹک سینیٹر کے گھر کے سامنے جمع ہوکر طدر ڈونلڈ ٹرمپ سے صیہونی حکومت کی مالی امداد کم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے، پر نیویارک پولیس نے حملہ کیا اور ان میں سے بعض کو گرفتار کر لیا۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق، گزشتہ روز 60 اسرائیل مخالف مظاہرین اپنے بچوں کے ساتھ نیویارک میں بروکلین کے علاقے میں سینیٹر چک شومر کے گھر کے سامنے مظاہرہ کرنے کو جمع ہوئے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرتے ہوئے شومر کے گھر کی طرف جانے والی سڑک کو بند کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کو اقوام متحدہ سے نکالنے کا وقت آگیا ہے، کاظم غریب آبادی

میڈیا رپورٹ کے مطابق مظاہرے میں شریک بچوں نے "صیہونی غنڈوں” کی تصویریں بنا کر احتجاج میں شرکت کی جبکہ مظاہرین نے ڈونلڈ ٹرمپ سے تل ابیب کی مالی امداد کم کرنے کا مطالبہ کیا۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق کچھ مظاہرین نے "شومر، شومر تم دیکھو گے، فلسطین آزاد ہو جائے گا” کے نعرے لگائے۔ کچھ لوگوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا: اسرائیل فلسطینی بچوں کو قتل کر رہا ہے۔

پولیس نے ان میں سے بعض مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button