
نیو یارک، فلسطین کے حامی مظاہرین کا میوزیم آف ماڈرن آرٹ پر دھاوا
شیعہ نیوز: امریکہ میں انسانی حقوق کے سینکڑوں کارکنوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اتوار کی صبح امریکی ریاست نیویارک کے مین ہٹن میں واقع "میوزیم آف ماڈرن آرٹ” کی عمارت پر دھاوا بول دیا۔
مظاہرین نے اسرائیلی قابض فوج کی غزہ پر چڑھائی بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی انتقامی سیاست بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے عجائب گھر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے بعض ارکان کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ فلسطین میں "صیہونی قابض فوج کی کارروائی اور نسل کشی” کی حمایت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی بمباری سے دو اسرائیلی قیدی ہلاک،10 زخمی
مظاہرین نے سیاہ بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا ’’ثقافتی میدان میں کام کرنے والے غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں‘‘۔ انہوں نے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے اور اسرائیل کے ساتھ "تکنیکی ملی بھگت” کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
کارکنوں نے ایک بیان جاری کہا کہ "جبکہ جدید آرٹ کا میوزیم تبدیلی اور تخلیقی صلاحیتوں کے نظریات کا دفاع کرتا ہے اور بورڈ آف ٹرسٹیز براہ راست صہیونی قابض ریاست کو فنڈ فراہم کرتے ہیں”۔
میوزیم آف ماڈرن آرٹ نے اپنی گیلریوں کو عوام کے لیے بند کر دیا، جب 500 سے زائد فلسطینی حامی مظاہرین نے عمارت کی دوسری منزل کی لابی پر قبضہ کر لیا اور ایک زبردست مظاہرہ کیا۔
فلسطینی کاز کی وکالت کرنے والے بہت سے گروہوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے مظاہرے کے انعقاد میں حصہ لیا اور مظاہرے میں مختلف حربے شامل تھے۔